گجرات( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ گجرات کی عوام نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کرا کے جو محبت دی ہے ہم انشاء اللہ تعالیٰ ان کو نا امید نہیں ہونے دیں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ جوڑا خاندان مل کر گجرات کے لوگوں کی خدمت کرے گا۔ ہم نے بھی 11 سال گجرات کی حالت کو بگڑتے دیکھا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اب ہر لحاظ سے گجرات میں بہتری آئے گی۔ سیوریج سسٹم ، صفائی کے نظام کو بہتر کریں گے۔ پسماندہ علاقوں کو اولین ترجیح دی جائے گی اور گجرات چیمبر کے وقار کو بھی بحال کریں گے۔ عوامی رائے کو اہمیت دیں گے اور مشاورت سے چلیں گے۔ سب کی عزت ہو گی۔ کسی سے نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس محنت سے اپنی انتخابی مہم چلائی تھی اس سے زیادہ محنت لوگوں کی خدمت میں صرف کریں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔