گجرات(پ۔ر) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت بنائی گئی پناہ گاہ کو احساس گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔پناہ گاہ میں 200 افراد کی رہائش کی گنجائش موجود ہے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ رہائش پذیر افراد کو کپڑے اور ادویات بھی فراہم کی جائے گی، پناہ گاہ انتظام محکمہ سوشل ویلفیئر  کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق چلایا جائے گا محکمہ سوشل ویلفیئر اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ مل کر چلائے گے۔