گجرات(پ۔ر)گجرات پولیس کا ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری تھانہ رحمانیہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پرپولیس کا ضلع بھرمیں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ حسنات شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دیونہ منڈی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان عرفان علی سے پسٹل 9mm اور عابد جاوید سے رائفل کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ ملزمان نے چند روز قبل دیونہ منڈی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔