گجرات: (پ۔ر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ڈینگی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے، محکمہ صحت، بلدیاتی ادارے اور متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، موثر سرویلنس یقینی بنائی جائے، کھلے مقامات پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، چیکنگ ٹیمیں ٹیمیں ٹائر شاپس،سکولز،فیکٹریوں، کاروباری مقامات کی سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو مزید سخت کریں تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے لئے الگ وارڈ اور بیڈز مخصوص کریں الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران بوگس سرگرمیوں کو رپورٹ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر زبیر احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا  ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع بھر موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کوریج 100 فی صد یقینی بنائی جائے،ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش ہوسکتی ہے ان کی نگرانی سخت کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے لئے وارڈز اور بیڈ مخصوص کریں سرکاری ہسپتالوں کے کے ساتھ ساتھ جنرل پریکٹیشنر بھی ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں۔ڈپٹی کمشنر مہتاب ڈاکٹر خرم شہزادنے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر کی ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ صحت کے افسران ڈینگی سرویلنس میں بوگس سرگرمیوں کی نشاہدہی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سرویلنس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی کا استعمال کریں۔