گجرات(پ۔ر)بیرون ملک مقیم شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ریو نیو پولیس کمیٹیاں فعال طریقے سے کام کررہی ہیں،مختلف محکموں میں زیر التوا شکایا ت ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائیں،ا ن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلعی چیئرمین چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فوکل پرسن / اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین و ریونیو افسران افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے بتا یا کہ ضلعی اوورسیز کمیٹی کے پاس 125 شکایات تھیں ان میں سے105 پر کاروائی مکمل کرکے حکومت پنجاب کو بھیجوا دی گئی ہے جبکہ 20 شکایات پر کاروائی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں۔ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیزچوہدری نعمان اکبر وڑائچ نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز پاکستان کی شناخت اور سفیر ہیں اور سالانہ اربوں ڈالرز کی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا فوری حل ضلعی کمیٹی برائے اوورسیز کی اولین ترجیح ہے,