ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )مسائل میں گھرا ہوا ڈنگہ PTIکے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے بہت بڑا چیلنج ،عوامی توقعات ،بے پناہ ،میاں اختر حیات اور سید فیض الحسن شاہ کے حلقہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے بے پناہ محنت کرنی ہو گی ،میاں طارق محمود سابق ایم پی اے کے 30سالہ دور حکومت میں عوامی مسائل کے انبار سے مایوس عوام نے ایک مرتبہ پھر PTIکے منتخب امیدواروں سے امیدیں باندھ لیں ،ڈنگہ تا حال سٹریٹ لائٹ ،پبلک ٹائلٹ ،سیوریج سسٹم ،صاف پانی ،گراؤنڈ ،بس سٹینڈ ،سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،واٹر فلٹریشن پلانٹ تباہ حال ہیں ،ٹیلیفون برباد حال ،ریلوے سکولوں میں آج بھی بچے بنیادی سہولیات سے محروم ،زمین بھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کا شدید فقدان ہے ،جس کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہیں اور انکا معیار ز ندگی بلند نہیں ہو سکا ،وابستہ بے پناہ توقعات انکے لئے بہت بڑا چیلنج ہوں گی ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔