گجرات(راجہ وقاص علی)بھارتی ریاست میں حجاب پر پابندی کے خلاف اور بہادر مسلمان بیٹی مسکان خان ومسلم طالبات سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گجرات بار اور پاک کشمیر لائرز فورم کے زیر اہتمام احتجاجی واک کیا گیا۔جس کی قیادت صدر گجرات بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ نے کی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی،مسلم کشی کیخلاف اور بہادر مسلم طالبات سے بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات اور پاک کشمیر لائرز فورم کی جانب سے احتجاجی پینافلیکس اٹھائے احتجاجی واک کیاگیا احتجاجی واک سیشن بارورم سے شروع ہوااورکورٹ روڈ تک کیا گیاجس کی قیادت صدر گجرات بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ نے کی،چیئرمین پاک کشمیر لائرز فورم چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی کیا۔جس میں سیکرٹری گجرات بار چوہدری شیر باز سرور ایڈووکیٹ،ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اونگزیب مرل ایڈووکیٹ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری فیاض احمد وڑائچ ایڈووکیٹ،چوہدری خلیل الرحمن،آصف ریاض ایڈووکیٹ،چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ،ایم ثاقب سیٹھی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری گجرات بار سید فدا عباس شاہ ایڈووکیٹ،آغا اعجاز خان ایڈووکیٹ،خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ،کامران مہلو ایڈووکیٹ،اختر محمود چڈھر ایڈووکیٹ،مرزا کاشف بیگ ایڈووکیٹ،شاہ زیب ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری گجرات بار عدنان صدیق ایڈووکیٹ،سید مراتب علی شاہ ایڈووکیٹ،بلال احمد بٹ ایڈووکیٹ،اشتیاق احمد وڑائچ ایڈووکیٹ،محمد عثمان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا شامل تھے جنہوں نے بھارتی ریاست کی جانب سے مسلم کشی،مسلم خواتین حجاب پر پا پندی کے خلاف اور مسلم طالبات سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔