گجرات:(پ۔ر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سول ویٹرنری ہسپتال گجرات، شاہین چوک، میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب کے 18نکاتی فلاحی ایجنڈہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن قمر ذیشان کے ہمراہ شاہین چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوںنے واضع کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور راستے بند کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں، انکے لواحقین سے طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں چیف آفیسر ملک محمد علی اور ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ کے ہمراہ ہسپتال میں زیر تعمیر رہائشی بلاک کا بھی معائنہ کی اور ہدایت کی کہ منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کے بیرونی دیوار کیساتھ سیوریج ڈرین کی صفائی ، گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ویٹرنری ہسپتال کے دورہ کے موقع پر لائیو سٹاک افسران کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادکو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان اللہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ویٹرنری ہسپتال میں مصنوعی نسل کشی، جانور کو علاج کی سہولیات اور آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے حکومت پنجاب کے پروگرامز پر عمل درآمد جاری ہے۔۔