ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کولیاں ہاؤ س آمد ،میاں اختر حیات کو کامیابی پر مبارکباد عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں PTIمیاں زاہد محمود ،چوہدری محمد اجمل ٹوپہ ،اور دیگر کے ہمراہ کولیاں ہاؤس پہنچے تو میاں محمد افضل حیات ،میا ں اختر حیات ،میاں ارشد حیات میاں امجد حیات ،میاں اصغر حیات ،میاں اشرف حیات نے انکو خوش آمدید کہا ،اس موقع پر اہم علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے میاں اختر حیات کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ،بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امید ظاہر کی کہ میاں اختر حیات عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے میاں اختر حیات نے مبارکباد دینے پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا شکریہ ادا کیا ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔