گجرات(پ۔ر) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق حالیہ برسات کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب کے علاقہ محمود آباد اور کالیکی میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، یہ تفصیلات ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر/اے ڈی سی ریونیو عامر شہزاد کنگ نے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایات کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپس میں ریونیو ، لائیو سٹاک اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے افسران و عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو 1122کے عملہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریا میں پانی کے بہائو میںاضافہ کی صورت میں متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیائ، ادویات، مویشیوں کیلئے ونڈا دستیاب ہوگا۔