گجرات(پ۔ر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر کھادوں کی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے ڈنگہ میں اسلم زرعی ٹریڈرز کو چیک کیا جو کھاد مقررہ قیمت سے مہنگے داموں فروخت کرتے پائے گئے، فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈیلر محمد اسلم ولد فضل حسین پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔