گجرات (پ۔ر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطلیلات کے بعد 12سال اور اس سے زائد عمر کے وہی طلباء و طالبات تعلیمی اداروں میں آ سکیں گے جن کی کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے ،پٹرول پمپس ،میرج ہالز ،ریسٹورنٹس مالکان و ٹرانسپورٹر حضرات پابند ہوںگے کہ وہ بغیر ویکسی نیشن افراد کو خدمات فراہم نہ کریںاس حوالے سے متعلقہ ایسویسی ایشنز سے باضابطہ میٹنگز کرکے انہیں فیصلہ بارے آگاہ بھی کر دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ ہیلتھ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈی پی او گجرات عمر سلامت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز افضل حیات تارڑ، ظہیر لیاقت ، اسسٹنٹ کمشنرز فیصل عباس،خالد عباس،احسن ممتاز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب ،ڈی ایچ اوز ڈاکٹرایاز ناصر ،ذاکر علی رانا، ڈی او پاپولیشن حسن خالد،سیکرٹری آر ٹی اے میڈیم اقصیٰ سمیت دیگر محکموںکے افسرا ن نے شر کت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہز اد نے کہا کہ کورونا وائر س کے نئے ویرینٹ اومنی کرائون سے پوری دنیا میں کیسزاور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا ویکسی نیشن کے بغیر شہریوں کو سرکاری دفاترمیں خدمات کی فراہمی نہیں کی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ اب تک ضلع گجرات میں 12 سال سے زائد عمر کے 15 لاکھ 28 ہزار 526 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 109 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،ضلع گجرات میں 12 سال سے زائد عمر کے21 لاکھ 25 ہزار 590 افرادکی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ صرف وہ طلباء سکول و کالجز آسکیں گے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو گی ، پرنسپل صاحبان طلباء کی ویکسی نیشن کے ذمہ دار ہوں گے،اگر کسی سکول و کالج میں بغیر ویکسی نشین طالب علم پایا گیا تو متعلقہ پرنسپل کیخلاف کاروائی ہو گی ،اسی طرح ڈپٹی کمشنر آفس ، ڈی پی او آفس ، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر ،لینڈ ریکارڈسنٹرز ، ہسپتالوں میںبغیر ویکسی نیشن افراد کوخدمات کی فراہمی نہیں کی جائے گی ،پٹرول پمپ ، میرج ہالز،ریسٹورنٹس مالکان و ٹرانسپوٹر حضرات ویکسی نیشن کے بغیر افراد کو خدمات کی فراہمی نہیں کریں گے ، شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹس میں دوران چیکنگ اگر کوئی بغیر ویکسی نیشن فرد موجود ہوا تو مالکان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوںسے اپیل کی کہ کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کرواکر اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کو یقینی بنائیں ۔