جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے رہنما اعظم بلا نے ایک بیان میں کہا ہے ہمارے محبوب قائد چوہدری حسین الہی کی ہزاروں ووٹوں کی لیڈ حاجی بابرسلیم کھوکھرصدرپاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 29کی انتھک محنت وجدوجہد کا منہ بولتاثبوت ہے ۔اس پر جتنا بھی حاجی بابرسلیم کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔اس عمر میں جو انہوں نے وعدہ کیا تھا میں چوہدری حسین الہی کو ایم این اے منتخب کرواؤں گا انہوں نے وعدہ پوراکر دیا ہے ۔حاجی بابرسلیم کھوکھر نے چوہدری وجاہت حسین سے کیا وعدہ پورا کر کے دکھا یا ہے ۔چوہدری حسین الہی کوایم این اے منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔