اوسلو ۔ ناروے(عقیل قادر) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 14 برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ ” پنجابی مصالہ ” میں ھفتے کے روز کیا جا رھا ھے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز کریں گے۔ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات پروگرام میں شرکت کر کے پاکستان کی اس عظیم راہنما کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پی پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد نے پریس ریلیز میں اطلاع دی ھے کہ پروگرام کے مطابق سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ تعزیتی ریفرنس سے لائیو خطاب کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے لائیو خطاب کا بھی امکان ھے۔ علاوہ ازیں۔ ۔ لیفٹ کے معروف دانشور ویثرن فورم کے صدر ایڈووکیٹ ارشد بٹ ۔ پاکستان فیملی نیٹ ورک کے سابق صدر نثار بھگت ۔ ادبی تنظیم دریچہ ناروے کے صدر ڈاکٹر سید ندیم حسین ۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت نارویجن ایمیگرینٹس فورم کے صدر اطہر علی ۔ نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے راہنما طلعت محمود بٹ اور عامر شیخ کے علاوہ پی پی پی ناروے کے سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں اور نائب صدر چوہدری محمد اشرف بھی خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے نارویجن قانون کی پاسداری کرتے ھوئے محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس و پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ھے۔یاد رھے کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اپنی جلاوطنی کے دنوں میں اوسلو ناروے میں اکثر تشریف لاتی رھی ھیں اور پیپلزپارٹی ناروے ھمیشہ ان کے اعزاز میں بڑے بڑے پروگرام منعقد کرتی رھی ھے ۔