گجرات (پ۔ر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے علی الصبح مختلف سرکا ری دفا تراور ڈی سی کمپلیکس کا اچا نک دورہ کیا ، افسران و ملاز مین کی حا ضری چیک کی اور کئی دفا تر میں بروقت حا ضری مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہا ر کیا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد تحصیل آفس پہنچے جہاں تحصیلدار سمیت متعدد افسران و ملازمین ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، ویکسی نیشن سنٹر سپورٹس جمنزیم میں ڈاکٹرز ڈیوٹی پر نہیں تھے جبکہ سوشل ویلفئیر، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں بھی حاضری کم تھی ، تاہم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں ای ٹی او سمیت افسران سیٹ پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسرا ن و ملا زمین پر واضع کیا کہ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک دفا تر میں اپنی حا ضری یقینی بنائیں ، آئندہ اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈی سی کمپلیکس کی مختلف برانچوں کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں سے دفتری امور کے حوالے سے دریا فت کیا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہدایات جا ری کیں ۔