گجرات (پ۔ر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کیلئے حکومت پنجاب کے 11ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج میں شامل منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، جن منصوبہ جات کے ٹینڈرز کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ، ڈیپارٹمنٹ ان پرخصوصی توجہ دیں ، جیل روڈ سیوریج سکیم کی انکوائری کی جائی گی کہ منصوبہ سے شہری پوری طرح مستفید کیوں نہیں ہو سکے، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ترقیا تی منصوبہ جا ت پر کام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ، اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت ، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ ، صوبائی و وفا قی محکموں کے افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ ضلع میں جا ری ترقیاتی پروگرام کے 64 منصوبوں پر اب تک 12 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں رواں مالی سال میں جاری ہو نے والے 1096 ملین روپے میں سے 737 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ان منصوبوں پر فزیکل پراگریس 73 فیصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ترقیا تی پروگرام میں شامل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے 8 منصوبو ں میں سے اولڈ جی ٹی روڈ، گجرات ڈنگہ روڈ ، لادیا ںروڈ ، لالہ موسیٰ با ئی پاس ، شا دیوال تا چک گلاں دو رویہ روڈ پر کا م شرو ع ہو چکا ہے ،سروس روڈ فلائی اوور، سرائے عالمگیر میںراجر فلائی اوور کے منصوبوں کی ڈیزائننگ اور ٹینڈرز کا عمل جا ری ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ سرائے عالمگیر سے منڈی بہائوالدین تک 5ارب روپے لا گت سے دو رویہ سٹرک تعمیر کرنے کے لیے ٹھیکیداروں کو موبلائز کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے لیے 80 فیصد بجٹ وفا قی حکو مت دے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ساروکی کے قریب سما ل انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے 200 ایکٹر اراضی کی خریداری کے لیے حکومت پنجاب نے 28 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتا یا کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی گجرات میں سیوریج کے میگا پروجیکٹ کے لیے نظر ثا نی شدہ تخمینہ حکومت پنجاب کو منظو ری کے لیے بجھوا دیا گیا ہے۔ جیل چو ک میں بنا ئے جانے والے منصوبے کی افا دیت کے حوالے سے شہریوں کی شکا یا ت کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقا ت کی جائیں گی ، کمشنر گوجرا نوالہ ڈ ویژن سے درخوا ست کی جا ئے گی کہ انکوائری کمیٹی کے لیے اپنا نمائندہ نامزد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لکھنوال میں 1340 ملین روپے لا گت سے 100 بیڈز کے ہسپتا ل کی تعمیر236 ملین روپے لاگت سے میجر پرویز شہید آر ایچ سی ، کھا ریاں میں ڈائیلسز سنٹر ، ڈنگہ سرائے عالمگیر میں ٹراما سنٹرز کی تعمیر ، منگوال جلالپور جٹاں کھٹالہ میں ریسکیو سنٹرز کی تعمیر ، چائلڈ پروٹیکشن یو نٹس ، دارالامان کی تعمیر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی نگرا نی کی جا ئے اور تمام پروجیکٹس میں میٹریل کی کوالٹی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کے دوران گرین بیلٹس ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے اور شہر کی اس مرکزی شاہراہ کو مین بلیوارڈ کی طرز پر تیا رکیا جائے ۔