اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیش میں کشتی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حکو مت پاکستان اور پاکستانی عوام بنگلہ دیش کے ضلع جھلکاٹھی میں کشتی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی غمزدہ ہیں۔پاکستان نے حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں اور بنگلہ دیش کی حکومت سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں بنگلہ دیش کے برادر عوام کے ساتھ ہیں