گجرات(پ۔ر)گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے 2شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ،گرفتار ملزمان سے مختلف برانڈز کی 50لیٹر شراب برآمد ، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ طاہر حسین اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے دو شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔ گرفتار ملزمان میں جلیل اور مرکس جاوید سکنائے لالہ موسیٰ شامل ہیں ، جن کے قبضہ سے مختلف برانڈز کی 50لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔