گجرات(پ۔ر)پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری بیرون ممالک فرار مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے انٹرپول کے کردار اور معلومات کے تبادلے کے موضوع پر ڈی پی او کمپلیکس میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز نے افسران کو لیکچر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدائیت پر پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میںڈی ایس پیز ،ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ او ز ، تفتیشی افسران ، محرران اور فرنٹ ڈیسک کے عملہ نے شرکت کی ۔ سیمینار میں ڈی آئی جی حسین حبیب امتیازنے پولیس افسران کو انٹرپول کی اہمیت،افادیت اور اس کے ساتھ معلومات کے تبادلے سے متعلق خصوصی لیکچر دیا ۔ انہوں نے افسران کو بیرون ممالک فرار خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے انٹرپول کے کردار اور قانونی طریقہ کار کے بارے میں مکمل طور پر بریف کیا ۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور انہیں دور جدید سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی کورسز کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے تھانہ کلچر اور پولیس کے پیشہ ورانہ کام میں نمایا ں بہتری آئے گی ۔