جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں منیب سروربٹ صدر درویش اتحاد اور شیخ ثاقب جنر ل سیکرٹری درویش اتحاد گروپ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے چوہدری وجاہت حسین سابق وفاقی وزیر کے صاحبزادے ہمارے قائد چوہدری حسین الہی اور چوہدری عبداللہ یوسف کو حلقہ کے عوام نے ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب کرواکر چوہدری برادران سے عوام نے محبت کااظہارکیا ہے اسی طرح چوہدری حسین الہی حلقہ این اے 68کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے ۔ ان رہنماؤں نے کہا اب حلقہ این اے 68چوہدری حسین الہی کی قیادت میں ایک ماڈل حلقہ بنے گا عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوں گے ہم ایک بارپھرچوہدری حسین الہی ،چوہدری عبداللہ یوسف کو ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔