گجرات (پ۔ر) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تحصیل کھاریاں کے علاقہ موضع سدھ اور اودہا میں 20 ملین روپے لاگت سے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، مختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں موضع سدھ میں 15 ملین روپے لاگت سے سیوریج نالہ، گلیوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائیلز لگائی جائیں گی۔ کمیٹی کی طرف سے منظور کئے جانیوالے دوسرے منصوبے کے تحت موض سدھ اور اودہا میں 5 ملین روپے لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ دونوں پراجیکٹس کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے جبکہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کام کے آغاز کے لیے اقدامات شروع کرے۔