گجرات(پ۔ر)ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہر نے ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخون پر عملدرآمد یقینی بنائیں نیز اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا1100 روپے کا اور بناسپتی گھی کی فی کلو گرام قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہوگی، سپر باسمتی چاول ہول سیل 120 روپے،، دال چنا باریک 140 روپے کلو پر دال چنا موٹی145روپے کلو، دال مسور موٹی195روپے کلو ، دال ماش دھلی ہوئی260روپے کلو، دال مونگ135 روپے، ، کالے چنے 140روپے، سفید چنے کینڈا باریک 190روپے،بیسن140روپے کلو،، سرخ مرچ پرنٹ شدہ قیمت کے مطابق، 100گرام روٹی 7 روپے، نان 12روپے، چھوٹا گوشت 900روپے کلو، بڑا گوشت450 روپے، دودھ 90روپے لٹر، دہی 100 روپے کلو، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرے گی.