اسلام آباد(پ۔ر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے وفد کی ضلعی صدر و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان جنرل سیکرٹری فیاض تبسم اور مرکزی نائب صدر شہباز گوشی کی قیادت میں تحصیل مری کے وفدکی ملاقات ، ملاقات میں دیگر تنظیمی امور و آمدہ بلدیاتی الیکشن اور حالیہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن پر پاکستان مسلم لیگ ق راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ضلعی قیادت کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر سینئر نائب صدر غضنفر علی مرزا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر لودھیعلماء مشائخ کے رہنما کامران سیفی، چیف آرگنائزر تحصیل مری حماد طیفور عباسی، شہزاد عباسی، ظاہر شاہ ، راجہ اعجاز منصور، ، خالد جمیل عباسی ، احتشام عباسی ، چوہدری عتیق الرحمان ،طارق عباسی ، طاہر ملک ،چوہدری لطیف سمیت دیگر بھی موجود تھے اور دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مری میں پارٹی کو مزید فعال بنانے اور تنظیم سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے مری کی قیادت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلم لیگ کے کارکنان رہنمائی کیمپ لگائیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔