گجرات(پ۔ر)انسداد پولیو مہم کے پہلے دو دن کے دوران ضلع میں 3 لاکھ 25 ہزار 908 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں ، ان بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے ہیں ، یہ تفصیلات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے کھاریاں ، لالہ موسیٰ اور پنجن کسانہ میں فکسڈ سنٹرز کے معائنہ اور موبائل ٹیموں کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر کیا ، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر ایاز ناصر اور ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بھی ساروکی ،ہریہ والہ ،بس سٹینڈزاوریونین کونسل نمبر 5 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جاکر بچوں کے ہاتھ پر نشانات چیک کئے ۔سی ای او ہیلتھ نے بتا یا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات کے زیر نگرانی جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے دن مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار 469  اور دوسرے دن 1 لاکھ 56 ہزار 439 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین دی گئی ، اسی دوران8073 ایسے بچے جو پولیو ٹیموں کو گھروں میں دستیاب نہیں ہو سکے تھے انہیں بھی تلاش کرکے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کو ضلعی اتنظامیہ ، پولیس، ایجوکیشن ، پاپولیشن ویلفئیر ، سول ڈیفنس کا بھر پور تعاون حاصل ہے اسی طرح سول سوسائٹی اور میڈیا بھی ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لئے اس مہم میں اپنا مثالی کر دار ادا کررہے ہیں ۔