گجرات (پ۔ر)ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف دوران رواں ماہ 397 گراں فروشوں اور 4 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 11 لاکھ 48 ہزار 506 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 3 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم نومبر سے اب تک 8653 انسپکشن کی گئی ہیں، اس دوران 397 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 4 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی ۔