گجرات(پ۔ر)آر پی او گوجرانوالہ عمران احمر کا دورہ گجرات۔پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور پولیس افسران نے استقبال کیا اور جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامتی دی ۔آر پی او گوجرانوالہ نے ڈی پی او گجرات کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔