گجرات (پ۔ر)سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم کامران نے ہدایت کی ہے کہ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور فیلڈ سٹاف ریڈ مہم فیز ٹو کے اہداف کے حصول کے لئے بھر پور محنت کریں ، ویکسی نیشن کرانیوالے افراد کا یونین کونسل سطح پر ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے طریقہ کار واضع کیاجائے ، ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہی مہم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع میں ریڈ مہم کے جائز ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز افضل حیات تارڑ ،ظہیر لیاقت ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنعیم اختر جنجوعہ ،ڈی ایچ او ایاز ناصر بھی موجود تھے ۔سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم کامران نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم کے لئے ضلع گجرات میں 22 ویکسی نیشن مراکز ،109 فکسڈ سنٹرز،پاپولیشن ویلفیئر کے 40 مراکز اور 238 موبائل ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔REDمہم فیز ٹو کے لئے روزانہ 2778 افراد کو پہلی ڈوز اور 7187 افراد کو سیکنڈ ڈوز لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،  REDمہم فیز ٹو کے آغاز سے اب تک 60 ہزار 65 افراد کو پہلی ، 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے ۔ کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کے آغاز سے اب تک ضلع میں 24 لاکھ 5ہزار 102 ڈوز لگا ئی جا چکی ہیں ، ضلع گجرات میں اب تک 9 لاکھ 84 ہزار 246 افرا د کودونوں ڈوز لگائی جا چکی ہیں جبکہ 14 لاکھ 20 ہزار 858 افراد کو پہلی ڈوز لگائی گئی ہے ۔سیکرٹری پراسیکیوشن نے ہدایت کی کہ سکولوں میں سردیوںکی چھٹیوں کے آغاز سے قبل تمام اہل طلباء وطالبات کو ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور سی ای او ہیلتھ نے سیکرٹری پراسیکوشن کو ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہ کیا