لاہور(گجرات لنک رپورٹ)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ہم سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مقتول کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یاسین جوئیہ کے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹے کے اندر انتظامات کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔اس مشکل صورتحال میں یاسین جوئیہ نے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پرسری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کے ساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا

By admin