اوسلو(عقیل قادر) پیپلز پارٹی کی پنجاب کے دل لاھور میں شاندار انتخابی مہم چلانے پر پیپلزپارٹی ناروے کے رھنماوں صدر چوہدری جہانگیر نواز سیکرٹری جنرل علی اصغر شاھد ۔ سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں نائب صدر محمد اشرف انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر سیئنر رھنماوں الیاس کھوکھر میاں محمد اسلام چوہدری عجب خان راجہ محمد سلیم رفیع اللہ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق وزیر اعظم اور وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ا ور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ھے مبارکباد دی ھے۔ پیپلزپارٹی ناروے کے رھنماوں نے توقع اور امید کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں انشا اللہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی لاھور حلقہ این اے 133 میں 5500ووت سے یکدم 32 ھزار سے اوپر ووٹ وہ بھی ن لیگ کے گڑھ اور ان کی جیتی ھوئی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں ووٹ بنک کا اضافہ بڑی کامیابی ھے اس کامیابی کا سہرا بلاشبہ صدر پنجاب پیپلز پارٹی سابق وزیر اعظم جناب راجہ پرویز اشرف صاحب اور جنرل سیکریڑی جناب حسن مرتضی اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ھے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لئے ملک بھر سے آئے پارٹی راہنماؤں اور جیالوں کو پیپلزپارٹی ناروے خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ھے۔ انشا اللہ اگلے انتخابات میں پارٹی واضع کامیابی حاصل کرے گی ۔ اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ھو گی ۔

By admin