ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ایم پی اے میاں اختر حیات کے ہمراہ حلقہ پی پی 32کا دورہ کیا، کھوڑی عالم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کیا، انہوں نے آر ایچ سی ڈنگہ، ٹراما سنٹر سمیت دیگر منصوبوں پر تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور اہل علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق علاقہ صوبائی حلقہ پی پی 32 میں تعمیر و ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس نئے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے گئے ہیں، ان منصوبہ جات میں 560 ملین روپے لاگت سے لالہ موسیٰ تا ڈنگہ روڈ،220 ملین روپے لاگت سے گجرات ڈنگہ روڈ کی تعمیر، 22.5 ملین روپے لاگت سے ڈنگہ میں ٹراما سنٹراور ایمر جنسی سروسز کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈنگہ اور نواحی علاقوں میں سی ڈی پی فیز 1 کے تحت 18، سی ڈی پی فیز 2 کے تحت 17 اور سی ڈی پی فیز 3 کے تحت 15 ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن پر 300 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ایم پی اے میاں اختر حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب پی پی 32 کے مکینوں سے تمام وعدے پورے کرنے لئے پر عزم ہیں،ضلعی انتظامیہ نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے آغاز کے لئے نہایت کم وقت میں تمام پراسس مکمل کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سڑکوں، صحت اور تعلیم کے نئے منصوبوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پراجیکٹس کی تعمیر سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے میاں اختر حیات کھوڑی عالم میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے ہسپتال، شفا خانہ حیوانات اور گلیوں کا افتتاح کیا۔

By admin