گجرات(پ ر)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن۔2بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 1620گرام چرس اور 6000روپے وٹک برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ سرفراز احمد اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1620گرام چرس اور 6000روپے وٹک برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان ذیشان اختر ساکن محلہ صابر کوٹ 2۔ عامر امانت ساکن محلہ حاجی پور کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

By admin