گجرات (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملے کی من مانیاں عروج پر، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے شہر بھر کی سٹرکوں پر تشہیری بورڈ وں کی بھرمار، سینکڑوں بورڈوں سے لوٹ مار اور کرپشن کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، کمشنر گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر گجرات کاروائی کریں، تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ تشہیری بورڈوں کے خلاف پابندی لگا دی ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران اور عملے کیخلاف پابندی لگاد ی ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران اور عملے اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کو یکسر نظر انداز کرکے شہر بھر میں بورڈوں کی بھرمار کروادی ہے، بڑے بڑے جہازی سائز کے بورڈز لگانے کیلئے کمپنیوں سے ڈیلنگ کی جاتی ہے، اور دل کھول کر مال وصول کیا جارہا ہے، اس وقت گجرات شہر کا وزٹ کیا جائے تو اندرون سٹی اور سڑکوں پر سینکڑوں کی تعداد میں بورڈ آویزاں ہیں، جن سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ آمدن لاکھوں روپے ماہانہ ہوسکتی ہے اس بندبانٹ میں افسران اور عملے ملے ہوتے ہیں اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ کوئی عام آدمی بورڈ لگائے تو اس کے بورڈ فوری اتروا دیئے جاتے ہیں، اور ضبط کرلئے جاتے ہیں، جبکہ میل ملاپ کرنیوالوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، عوامی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے اور افسران کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

By admin