ڈنگہ (عبدالمجید پپو) حکومت کی طرف سے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی کے احکامات اور ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی سخت ہدایات کی روشنی میں پولیس چوکی سٹی ڈنگہ نے بارات پر ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی سٹی ڈنگہ اے ایس آئی انتصار حسین گورسی بسلسلہ گشت ڈھلیان چوک میں موجود تھے کہ بسم اللہ مارکی منڈی روڈ کی طرف سے فائرنگ کی آواز آئی جس پر وہ فوری طور پر بسم اللہ مارکی پہنچے تو باراتی محمد اشفاق ولد امانت علی قوم کھوکھر محلہ مغل پورہ ننکانہ صاحب کے ہاتھ میں پسٹل 30 بور تھا جس سے وہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ جس پر اس کو قابو کر کے لائسنس طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کر سکا۔ موقع سے 5 خول ار توس اور پستول سے 5 زندہ راؤند برآمد ہوئے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں محمد اشفاق کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

By admin