جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) ملک برادری کی نوجوان شخصیت ملک عدیل امتیاز رہنما تاجراتحاد گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے ہمارے عظیم قائدچوہدری وجاہت حسین سابق وفاقی وزیر کے صاحبزادے چوہدری حسین الہٰی کو 40ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔چوہدری حسین الہی کی ہزاروں ووٹوں کی لیڈ پارٹی رہنماؤں ،کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔حلقہ این اے 68کی عوام نے چوہدری حسین الہی کے حق میں فیصلہ دے کر چوہدری برادران سے اپنی محبت کاثبوت پیش کیا ہے ۔ہم ایک بارپھر چوہدری حسین الہی کو ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔