گجرات(رانانذیر سے)ہم حسن رسول ﷺ کانفرنس میں آنے والے تمام معزز مشائح عظالم علمائے اکرم اور تمام معزز مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں الحاج صوفی فضل حسین جنجوعہ راجپوت کے پوتے، مسٹر اور مسز حاجی عرفان مصطفی جنجوعہ نے اپنے بیٹے شارم فضل جنجوعہ کا رسم عقیقہ کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں مہمان خصوصی پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی تھے۔رسم عقیقہ کے موقع پر ملک بھر سے علماء اکرم اور مشائح عظام نے بھرپور شرکت کی، اورخطابات کیے۔ اس موقع پرچوہدری طاہرزمان کائرہ ڈی ایس پی سٹی کھاریاں چوہدری محمد افتخار تارڑ، ڈی ایس پی سٹی گجرات پرویز گوندل،حاجی عمران ظفر، چوہدری عمران طفیل،حاجی چوہدری محمد اعظم، چوہدری افضل مرل ایڈووکیٹ، چوہدری عزیز ایڈووکیٹ مرل، سفران ناظر، علی بشارت راٹھورکے علاوہ دیگر سینکڑوں افراد نے رسم عقیقہ میں شرکت کی اور نبی کریم ﷺ کی شان میں صاحبزادہ مولانا ثاقب رضا مصطفائی نے خصوصی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیارے آقاء نبی دوجہاں ﷺ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرکے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنواریں، اور ان کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کراسوہ حسنہ پر مکمل عمل کریں، اور صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے خصوصی دعاکی، کہ اللہ تعالیٰ نومود کو صحت مندزندگی سے نوازے اور والدین کا فرمانبردار بنائے۔

By admin