اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی اور سیالکوٹ میں پریانتھا دیا وادنا کے گھنائونے قتل پر قوم میں پائے جانے والے غم اور ندامت سے آگاہ کیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسے سے متحدہ عرب امارات میں بات کی اور انہیں آگاہ کیاکہ سو سے زائد افرادگرفتار کئے جاچکے ہیں اور یہ یقین دلایا کہ ان سے قانون کے تحت نہایت سختی سے نمٹاجائے گا۔