جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) ملک امتیازاحمدگوگاصدرمرکزی انجمن تاجران تاجراتحاد گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے ہم اپنے عظیم قائد چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی کو 40ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا جس طرح چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری حسین الہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں وکارکنان نے الیکشن مہم چلائی اس کا رزلت ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری حسین الہی کاایم این اے منتخب ہوکر سامنے آگیا ہے ۔حلقہ این اے 68کے عوام نے ہزاروں ووٹوں کی لیڈ سے چوہدری حسین الہی کو کامیا ب کرواکر چوہدری برادران سے اپنی محبت کااظہار کیا ہے ۔ہم ایک بارپھر چوہدری وجاہت حسین اورچوہدری حسین الہی نومنتخب ایم این اے کو مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔