ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ پر کولیاں شاہ حسین کے قریب 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہنڈا اٹلس کمپنی کے سیلز مین سے اڑھائی لاکھ نقدی اور موبائل چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان لطیف ولد مرزا عبدالطیف مغل سکنہ قاضیاں رود لالہ موسیٰ ڈنگہ میں مال کی ڈیلیوری کر کے واپس لالہ موسیٰ جا رہا تھا۔ ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ پر کولیاں سے کچھ آگے پہنچا تو دو موٹر سائیکلوں نے اس کی گاڑی نمبری LES/925 کو زبردستی روکا نقاب پوش ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ذیشان لطیف سے اڑھائی لاکھ نقدی اور 25 ہزار مالیت کا موبائل فون جبکہ اس کے ساتھی محمد نواز ولد پولے خاں سکنہ سکھ چین سے مینوئل موبائل مالیتی 16 سو روپے ڈرائیونگ لائسنس‘ قومی شناختی کارڈ‘ کورونا ویکسین کارڈ چھینے اور ڈنگہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کا شکار دانش نے جوڑا جا کر وہاں سے موبائل مانگ کر 15 کو کال کی اور تھانہ ڈنگہ آ کر اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔

By admin