ڈنگہ (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں عبدالمجید پپو نے سابق ناظم‘ ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت الحاج محمد صادق بٹ کی چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق میں شمولیت اور مسلم لیگ ق کے کوآرڈینیٹر برائے ڈنگہ مقرر ہونے پر ان کی رہائش گاہ حاجی ہاؤس جا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عبدالمجید پپو نے کہا کہ الحاج محمد صادق بٹ ایک مخلص سیاسی راہنما ہیں۔ ان کی مسلم لیگ ق میں شمولیت سے پارٹی ڈنگہ میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔ انہوں نے مرکزی راہنما مسلم لیگ ق چوہدری وجاہت حسین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الحاج محمد صادق بٹ کو مسلم لیگ ق ڈنگہ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے اور ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

By admin