گجرات(پ ر)تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی!مجرم اشتہاری سمیت آتشیں اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار!۔تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIعمران فاروق سوہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم محمدمنشاء ولد محمد حسین سکنہ ضلع منڈی بہاوالدین کو گرفتار کر لیا۔جس کے قبضہ سے 1عدد رائفل کلاشنکوف معہ روند برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں مجرم اشتہاری ملک آفتاب صادق ولد محمد صادق سکنہ ملہو کھوکھر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا ہے۔کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By admin