کھاریاں( مانیٹرنگ ڈیسک نیوز) ڈی پی اور گجرات کی جانب سے میڈیاسے ہنگامی بات چیت کے دوران بتایا گیا ہےکہ ڈنگہ روڈکھاریان پرواقع ایک پلازہ میں دو مرد اوردوخواتین کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔واقع میں ایک بچہ محفوظ رہا۔ ڈی پ ی اور گجرات کے مطابق پڑوسیوں کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک فلیٹ میں بچہ کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں لیکن کوئی دروازہ نہیں کھول رہا، پولیس نے موقوع پر پہنچ دروازہ کاٹ کر اندرداخل ہوئی ۔ فلیٹ کے اندر دو مرد اور دو خواتین کی نعشیں موجود تھیں جنہیں مبینہ طورپر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔واقع میں قتل ہونے والوں میں دو سگی بہنیں اور اُن کے شوہر شامل ہیں جن کے نام میں اسرامرتضی۔ربیہ اسرار۔۔زینب بی بی ۔۔نعمان ہیں۔

By admin