جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) مسلم لیگ ق فیڈرل اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری بلال بابر کھوکھر نے کہا ہے کہ جلالپورجٹاں کے باسیوں نے جس پیار اور محبت کا ثبوت دیتے ہوئے چوہدری حسین الٰہی کو ہماری اپیل پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ شہری اپنے اس فیصلہ پر فخر محسوس کریں گے۔ اور اس احسان کا بدلہ انشاء اللہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور تابعداری کرکے چکائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال بابر کھوکھر نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے۔ انشاء اللہ مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ عوام ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ چوہدری حسین الٰہی اپنے دادا چوہدری ظہور الٰہی شہیداور والد چوہدری وجاہت حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر وہ اقدام اٹھائیں گے۔ جن کی آج ضرورت اور جو وعدہ جلسوں میں کئے گئے انکو پورا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔