گجرات:(پ ر)گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن فار گرلز میں سا لا نہ یوم معذوراں منا یاگیا۔ تقریب کے مہما ن خصوصی سی او او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب سماعت گوہائی سے محروم بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یوم معذور میں سپیشل بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام اور ٹیبلو پیش کئے۔پرنسپل اقصی عبدالغفور نے کہا کہ ڈی ای او عبدالرافع کی کاوشوں سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے جو سماعت سے محروم بچیوں کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے پرنسپل اقصیٰ عبدالغفور نے سی ای او چوہدری اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا اورڈی ای او عبدالرافع کی سپیشل بچیوں کی فلاح بہبور کو سراہا۔پرنسپل اقصٰی عبدالغفور اورسی ای او چوہدری اورنگزیب نے اساتذہ ار بچیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ سپیشل بچے کسی بھی طرح ہم سے کم نہیں یہ معاشرے کے فعال رکن ہں اور ہم انکی معاشرے میں ترقی کے لئے ضرور کام کریں گے۔

By admin