گجرات(پ ر) ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ اولڈجی ٹی روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے ڈویلپمنٹ کے میگا پراجیکٹ انشاء اللہ مکمل ہونے سے گجرات کا نصیب بدلنے والا ہے ان خیالات کاظہار انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانمائندگان سے صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا کی قیادت میںسرپرست و سینئر صحافی یونس ساقی کے ہمراہ ملنے والے وفد سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست محمد یونس ساقی، سینئر صحافی راجہ ریاض احمد راسخ، ملک شفقت اعوان،فیاض بٹ،نواز ش علی نوازش، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سید نوید حسین شاہ، صدر الیکٹرانک میڈیا رانا شہزاد، جنرل سیکرٹری سید عابد علی، داؤد شفیع،سعید چوہدری، ممبر مجلس عاملہ جلال الدین کرامت، مرزا عامر بیگ، شہر یار احمد، حسن وڑائچ،عبدالسلام مرزا،پی ایس او ٹو ڈی سی دانش مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ،ڈی او انڈسٹری محمد وسیم دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ شہر کیلئے ایک ارب کی نئی ڈرینج سیوریج سکیم آرہی ہے اسکے علاوہ 40کروڑ کی سیوریج سکیم سے بارشوں میں پانی کھڑا ہونے کا دیرینہ مسئلہ بھی ایک سال میں حل ہو جائیگا گرین بیلٹ، جی ٹی روڈ کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کنٹریکٹ کو کہہ دیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر 2اوور ہیڈ برج، نئی انڈسٹریل اسٹیٹ، نئی سڑکوں کے منصوبہ جات سے گجرات ماضی کی نسبت مختلف ہو گا لوکل گورنمنٹ کے نظام کے تحت صفائی، تجاوزات، سیوریج، بیوٹیفکیشن کے معاملات منتخب سٹی میئر، چیئرمینوں کی ذمہ دار ی ہے کیونکہ اب وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں گجرات سمیت دیگر اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کابجٹ ماضی کی نسبت خاصاکم ہو چکا ہے ایکسئین، بلڈنگ، ہائی وے کو اب فنڈنگ بھی ڈائریکٹ آتی ہے وہ اپنی مرضی کیمطابق فنڈنگ لگا سکتے ہیں اسی وجہ سے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچاکر عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ گجرات کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 11ارب روپے اینول ڈویلپمنٹ کے تحت منظور ہو چکے ہیں جس کے تحت شروع ہونیوالے پراجیکٹ کی جلد سے جلد تکمیل پر میرا خصوصی فوکس ہے تاکہ وہ اپنی مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوں انکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہالکھنوال میں 140بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد شروع ہورہا ہے بلاشبہ ان منصوبہ جات سے جہاں ضلع گجرات کے لوگوں کے دیرینہ مطالبات بھی پو ر ے ہو ں گے وہیں گجرات کا نقشہ بھی بدل جائے گاڈپٹی کمشنر نے شادمان کی سڑکوں کومحکمہ پی ٹی سی ایل کیجانب سے اکھاڑ کر بے یارو مددگار چھوڑ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پراسکی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ بولے سے جیل تک سیوریج پائپ لائن کیلئے اکھاڑی گئی سڑک پر تاش کے پتوں کی طرح بکھری ٹف ٹائل کی صورتحال3روزکے اندرفوری بہتر نہ بنانے پر کنٹریکٹر کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا کہ گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ دوسری مرتبہ پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا سمیت بہترین ایڈمنسٹریشن پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جو گجرات کیلئے اعزاز سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گجرات کی صحافتی کمیونٹی سے رابطہ میں رہیں گے اور دوستانہ ماحول میں ضلع کی تقدیر بدلنے کیلئے کردار ادا کرینگے۔

By admin