ڈنگہ (عبدالمجید پپو) وڑائچانوالہ کاغذ چنتے محنت کش پر کلاشنکوف سے فائرنگ سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لوکڑی چارگاہ ڈنگہ میں 13 سال سے مقیم افغانی باشندے کے پاس اس کا سالا محب اللہ ولد نصر اللہ پٹھان سکنہ باغلان قندوز افغانستان محنت مزدوری کے لئے آیا۔ دو دسمبر کو محب اللہ‘ غلام نبی ولد میر محمد سلانی خان ولد باز خان اقوام پٹھان سکنہ لوکڑی چارگاہ ڈنگہ کاغذ وغیرہ اکٹھے کرنے کے لئے نواحی گاؤں وڑائچانوالہ گئے۔ ڈیڑھ بجے دن کے وقت کاغذ اکٹھے کرتے ہوئے ڈیرہ ازاں حاجی مشتاق احمد کے پاس پہنچے تو ڈیرہ پر موجود حاجی مشتاق ولد مہدی خاں‘ عمران ولد مشتاق اقوام گوجر سکنائے وڑائچانوالہ بیٹھے تھے اور پاس ہی شاہد محمود ولد عبدالرحمن اعوان سکنہ چکوھا دینہ تحصیل وضلع جہلم بیٹھا ہوا تھا۔ مسمی مشتاق احمد نے للکارہ مارا کہ ان کو پکڑو محنت کش خوف کے مارے بھاگے تو مبینہ طور پر شاہد محمود نے کلاشنکوف سے فائر کیا تو فائر محب اللہ کو سامنے پر لگا جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ ملزمان اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔ زخمی محب اللہ کو سول ہسپتال ڈنگہ لایا گیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے زخمی کے ماموں ولی داد سکنہ لوکڑی چارگاہ کی مدعیت میں 324/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش محمد مجید سب انسپکٹر تھانہ ڈنگہ کے سپرد کر دی۔

By admin