جہلم۔۔۔۔ برٹش کونسلSLSکالج اور پارٹنر انسٹی ٹیوٹس کے سٹوڈنٹس کی آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتی ہے کیونکہ SLSکالج، برٹش کونسل کا IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کیلئیجہلم میں بی ٹو بی پارٹنرہے۔ان خیالات کا اظہاربرٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ صبیح اعجاز نے منیجنگ ڈائریکٹرSLSکالج سرفراز ملک سےSLSکالج جہلم کے خصوصی دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے SLSکے سٹوڈنٹس کو مخاطب ہو کر کہا کہ پارٹنر انسٹیوٹ کے ذریعے اپنے آئلز ٹیسٹ رجسٹر کرائیں کیونکہ ہم اپنے پارٹنر انسٹیوٹ کیساتھ ڈائریکٹ رابطے میں ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ انہو ں نے آئلز کلاس میں چکوال ، جاتلاں اور دیگر شہروں سے آئلز کی کلاسز لینے کیلئے سپشل SLS آئے ہوئے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔ انہوںنے کہا کہ SLS آئلز کا نمایاں انسٹی ٹیوٹ ہے۔انہوںنے SLSکے IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے SLSکالج برٹش کونسل کا جہلم میں پارٹنرانسٹی ٹیوٹ ہے۔