گجرات (شامی کھٹانہ)سینٹ اینڈ روز چرچ جناح روڈ گجرات میں ویلکم کرسمس کا کیک کاٹ کر کرسمس کا آغاز کردیا گیا سینٹ اینڈ روز چرچ انتظامیہ کے جنرل سیکرٹری احسان میسح سندھو‘چئیرمین پادری حفیظ گل‘پادری کرسٹوفر کامران‘ایلڈر الیاسب وکٹر گل‘وائس چیئرمین ایلڈر یاسر وکٹر گل‘ایلڈر حمید شفیع رانا‘ایلڈر کلیم اختر ’ایلڈر سلیمان جوزف‘ نے کیک کاٹا اس موقع پر مسیخ برادری کے راہنما احسان مسیخ سندھو نے کہاکہ ہمارا مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کرسمس کی آمد کی خوشی میں پوری دنیا کے تمام مسیخ بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان کے امن اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی خوشخالی اور سلامتی قائم رہے آج کے دن ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسیخ کمیونٹی کو پاکستان کے آئین کے مطابق برابر کے حقوق دیں اور اس پاکستان کی بے شمار قربانیاں دینے کے بعد اس کو حاصل کیاگیا ہے الیاس وکٹر گل نے کہاکہ ہماری چرچ انتظامیہ نے ڈی پی او عمر سلامت اور ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بہترین سیکورٹی کے انتظامات کرنے پر ہم خراج تحصین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اسی طرح تمام چرچ کو سیکورٹی احسن طریقے سے فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ گورنمٹ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 20دسمبرسے لیکر 30دسمبر تک گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور تمام مسیخی برادری اپنی مذہبی عبادت کرسکیں حمید شفیع رانا نے کہا کہ گورنمنٹ پنجاب کے نوٹفیکشن کے مطابق تمام محکموں میں مسیخ برادری کے ملازمین کام کرنے والوں کو 19دسمبر کو تنخوائیں اور پنشیں مل جانی چاہیے اور 24اور 25دسمبر 26 دسمبر کے نوٹفیکشن کے مطابق تمام مسیخ برادری کی کرسمس کی چھٹی کو بھی یقینی بنایاجائے۔

By admin