گجرات(پ ر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے ماہ دسمبر کے پہلے دن تینوں تحصیلوں میں ریونیوعوامی سروسز کا انعقاد کیا گیا اور مجموعی طور پر 204شکایات کا ازالہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریو نیو عامر شہزاد کنگ نے تحصیل آفس گجرات اور کھاریاں میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے سرائے عالمگیر میں عوامی شکایات سنیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیونے تحصیل آفس گجرات میں اے سی فیصل عباس مانگٹ کے ہمراہ یکم دسمبر کو شہریوں کی فرد اجراء، ریکارڈ معائنہ،رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، انتقالات ملکیت ڈومیسائل اور متفرق نوعیت کی مجموعی طور پر117 شکایات کی سماعت کی اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے، اے سی خالد عباس نے تحصیل آفس کھاریاں میں شہریوں کی شکایات کی سماعت کی، تحصیل آفس کھاریاں میں پہلے دن کے دوران 38 شکایات جبکہ تحصیل آفس سرائے عالمگیر میں اے سی احسن ممتاز نے شہریوں کی49شکایات پر مناسب احکامات جاری کئے۔ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کی ہدایات کے مطابق کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا جبکہ ریونیو سے متعلقہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکار بھی کاؤنٹرز پر موجود رہے۔

By admin