گجرات(پ ر)موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 4رکنی عاچو گینگ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمرسلامت نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجرا کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ افضال شاہ کی زیر نگرانی خصوصی آپریشن کرکے عاچو گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے مختلف برانڈ ز کے 13موٹر سائیکل، 2لوڈر رکشوں سمیت 10لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ملزمان کو پولیس ٹیم نے کڑی محنت، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ٹریس کرکے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عاطف علی عرف عاچو ولد محمد آصف ساکن ٹبہ 2۔عدنان احمد عرف دانو ولد مشتاق احمد سکنہ علی آباد،3۔ احمد علی ولد محمد ندیم ساکن ٹبہ،4۔شہباز حسین ولد شبیر حسین ساکن سرائے عالمگیر شامل ہیں۔جن سے 4عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوئے۔ملزمان گجرات اور گردو نواح کے علاقوں میں مختلف جگہوں پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکلوں کی ریکی کرکے مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے۔ جو بعد ازاں دیگر اضلاع میں فروخت کردی جاتیں تھیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By admin