کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری علی اصغر ککرالی)ضلع گجرات میں ن لیگ کا صفایا ،تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد نے کلین سویپ کر دیا۔تاہم گزشتہ روز فائنل گنتی میں این اے اکہتر سے ایک سیٹ ن لیگ نے جیت لی ،جہاں سے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ آٹھ ہزار کی لیڈ سے کامیاب ٹھہرے ۔تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن2018کوٹلہ ارب علی خان اور گردو نواح میں امن و سکون سے اختتام پذیر ہوئے ، خواتین و حضرات ،بوڑھوں اور مریضوں نے بھی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ بند کرنا پڑی ، ووٹراور سپورٹرز کا جوش و خروش دیدنی تھا۔گجرات کے این اے 68سے چوہدری شجاعت کے بھتیجے چوہدری حسین الٰہی ، این اے 69سے چوہدری پرویز الٰہی ، این اے 70سے سید فیض الحسن شاہ پی ٹی آئی جبکہ این اے 71سے ن لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کامیاب ہوئے ۔پی پی 28سے چوہدری شجاعت نواز ق لیگ، پی پی 29سے چوہدری عبداللہ یوسف ق لیگ،پی پی 30سے چوہدری پرویز الٰہی، پی پی 31سے سلیم سرور جوڑا، پی پی 32سے میاں اختر حیات پی ٹی آئی، پی پی 33سے لیاقت بھدر پی ٹی آئی لیکن اس پر بھی دوبارہ گنتی کی صورت میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کامیاب ہوسکتے ہیں ،جبکہ پی پی 34سے پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد کامیاب ہوئے،

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔